تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے!!! سونے کی قیمت بے قابو، آج بھی بڑی چھلانگ

Gold prices in Pakistan Today - January 31, 2025
عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی تیزی کا رجحان برقرار ہے اور سونا نئی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ چکا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت تقریباً 5600 ڈالر تک جا پہنچی ہے، جو ایک نیا ریکارڈ سمجھا جا رہا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز سونے کی قیمت 5293 ڈالر فی اونس تھی، تاہم ایک ہی دن میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی، معاشی بے یقینی اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان اس اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔ دنیا بھر میں مہنگائی اور سیاسی حالات غیر مستحکم ہونے کے باعث سرمایہ کار سونے کو محفوظ ذریعہ سمجھتے ہوئے اس میں سرمایہ لگا رہے ہیں، جس سے قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی واضح طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ متوقع ہے اور یہ 5 لاکھ 90 ہزار روپے سے تجاوز کر سکتی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا، جہاں قیمت میں 21 ہزار روپے سے زائد اضافہ ہوا اور نرخ 5 لاکھ 51 ہزار 961 روپے تک جا پہنچے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت تقریباً 120 ڈالر فی اونس تک پہنچ چکی ہے، جو حالیہ برسوں کی بلند ترین سطح ہے۔ پاکستان میں بھی چاندی کے نرخ مسلسل بڑھ رہے ہیں جس سے زیورات اور دیگر مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











