سولر صارفین کو حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی

Worrying news for solar consumers has emerged
وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے بجلی کے یونٹس کے بلوں میں شامل نہ کیے جانے سے متعلق شکایات کا فوری نوٹس لےلیا ہے۔
پاور ڈویژن کے مطابق پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی (پی پی ایم سی) کی ہدایات کے بعد مسائل کا جائزہ لیا گیا اور متاثرہ صارفین کے یونٹس کا مسئلہ حل کر دیا گیا ہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ کچھ صارفین نے اپنے لائسنس میں منظور شدہ صلاحیت سے زیادہ سولر سسٹمز نصب کر رکھے تھے۔ اسی وجہ سے پچھلے ماہ کچھ کیسز میں نیشنل گرڈ کو دی گئی بجلی کے یونٹس مکمل طور پر کریڈٹ نہیں کیے گئے۔ اس پر صارفین نے شدید تحفظات ظاہر کیے۔
پاور ڈویژن نے واضح کیا کہ تمام یونٹس کا کریڈٹ روکنا درست اقدام نہیں تھا۔ نئی ہدایات کے مطابق اب صرف وہی یونٹس کریڈٹ نہیں کیے جائیں گے جو منظور شدہ حد سے زائد پیدا کیے گئے ہوں گے۔ منظور شدہ حد کے اندر پیدا ہونے والی تمام بجلی کے یونٹس بلوں میں مکمل شامل کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر اویس لغاری کی ہدایت پر تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کو حکم دیا گیا کہ وہ فوری طور پر نظرثانی شدہ پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ ساتھ ہی پچھلے بلوں میں کریڈٹ نہ ہونے والے یونٹس کے لیے بھی ریلیف دیا جائے گا۔ پاور ڈویژن کے مطابق متاثرہ صارفین کو آئندہ بلنگ سائیکل میں ایڈجسٹمنٹ فراہم کی جائے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت صارفین کو ان کے جائز حقوق دینے کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی سطح پر ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی کا مقصد صارفین کی حوصلہ افزائی اور متبادل توانائی کے فروغ کو یقینی بنانا ہے، نہ کہ انہیں مشکلات میں ڈالنا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











