پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تشویشناک خبر؛ کتنا بڑا اضافے ہونے والا ہے؟

Big News Regarding Petroleum Products Released
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ابتدائی ورکنگ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ڈیزل اور دیگر مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پیٹرولیم انڈسٹری نے قیمتوں سے متعلق اپنا ورکنگ پیپر اوگرا کو ارسال کر دیا ہے۔
ابتدائی حساب کتاب کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 36 پیسے کمی متوقع ہے۔ دوسری جانب، ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 9 روپے 47 پیسے اور مٹی کے تیل میں 3 روپے 45 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی فی لیٹر 7 روپے اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا کل ورکنگ پیپر حکومت کو پیش کرے گی، جس کے بعد حکومت ٹیکسز اور لیوی میں تبدیلی کر کے قیمتوں کے حتمی فیصلے کی منظوری دے گی۔ اگر ٹیکسز اور لیوی میں کمی کی گئی تو قیمتوں میں اضافے کا بوجھ کچھ حد تک کم ہو سکتا ہے۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











