سندھ حکومت کا سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعےکروانے کا اعلان

Sindh government announces judicial commission to investigate the Gul Plaza tragedy
سندھ حکومت نے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کروانے کا اعلان کردیا ہے۔
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ گل پلازہ میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، گل پلازہ کے سانحے کے بعد سندھ کابینہ کاخصوصی اجلاس ہوا، سانحہ گل پلازہ کی رپورٹ آگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ سے متعلق وزیراعلیٰ کی سربراہی میں سب کمیٹی تشکیل دی گئی، وزیراعلیٰ سندھ نے تحقیقاتی کمیٹی میں کمشنر اور ایڈیشنل آئی جی کو شامل کیا، ڈائریکٹر سول ڈیفنس اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنوبی کومعطل کردیاگیا، دونوں افسران کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروس کو بھی معطل کیاجائے گا، پانی کی فراہمی میں تاخیر ہوئی جس سے ریسکیو میں مشکلات آئیں، چیف انجینئر بلک واٹر بورڈ کومعطل کیاجاتا ہے، جوڈیشل انکوائری کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھ رہے ہیں، بلڈنگ انتظامیہ کیخلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس ایک کروڑ روپے دیے جارہے ہیں۔
سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، سیاسی جماعتوں نے افسوسناک واقعہ پر سیاست کی، ماضی کے سابق میئر نے آنکھیں بند کرکے عمارت کی لیز دی، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے دیں جس کا قصورہوگا سامنے آجائے گا، 8 سال کے بچے سے آگ لگنے کے شواہد موجود ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











