امید ہے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی ضرورت نہ پڑے، امریکی صدر

Talks with Iran are ongoing; if a deal is not reached, the consequences will be very bad, says Donald Trump
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امید ہے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی ضرورت نہ پڑے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امید ہے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی ضرورت نہ پڑے، ان کے ساتھ مزید بات چیت کا ارادہ ہے، ایران کی جانب امریکی بحری بیڑا روانہ کیا، لیکن استعمال نہ کرنا بہتر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ایران سے بات چیت ہوچکی ہے اور آئندہ بھی ہوگی، میرے خیال سے کیوبا حکومت قائم نہیں رہ سکے گی، برطانیہ کے لیے چین کے ساتھ کاروبار کرنا بہت خطرناک ہے، چین کے ساتھ تجارتی تعاون برطانیہ کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا کے لیے چین کے ساتھ کاروبار کرنا اس سے بھی زیادہ خطرناک ہے، چین کے ساتھ بڑھتے تجارتی تعلقات پر اتحادیوں کو محتاط رہنا ہوگا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








