کس ملک کے شہری بغیر ویزا چین میں قیام کر سکیں گے؟ اہم خبر آگئی

Citizens of which country will be able to stay in China without a visa?
چین نے برطانوی شہریوں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے بغیر ویزا ملک میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔
یہ فیصلہ چینی صدر شی جن پنگ اور برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی ملاقات کے بعد کیا گیا۔ نئے فیصلے کے تحت برطانوی شہری اب 30 دن تک چین میں بغیر ویزا قیام کر سکیں گے۔
دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے باضابطہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کر دیے گئے ہیں۔ چینی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد برطانیہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کرنا ہے۔ ویزا فری سہولت سے برطانوی کمپنیوں کو چین میں سرمایہ کاری اور کاروبار پھیلانے میں آسانی ہوگی۔
برطانوی وزیراعظم نے اس فیصلے کو برطانیہ کے لیے ترقی کا اہم موقع قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ تجارتی تعلقات میں بہتری سے نہ صرف کاروبار بڑھے گا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی کمپنیاں طویل عرصے سے چین میں اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے کی خواہاں تھیں، جو اب ممکن ہو سکے گا۔
چین کے اس فیصلے کے بعد برطانیہ بھی ان 50 ممالک میں شامل ہو گیا ہے جنہیں چین ویزا فری سفر کی سہولت دیتا ہے۔ ان ممالک میں فرانس، جرمنی، اٹلی اور اسپین بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل برطانوی شہریوں کو چین کا ویزا حاصل کرنے کے لیے تقریباً 100 پاؤنڈ فیس ادا کرنا پڑتی تھی اور ویزا عام طور پر ایک ہفتے میں جاری ہوتا تھا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









