سولر صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی

Big news has arrived for solar consumers
سولر صارفین کے لیے نئی ریگولیشنز سے متعلق ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے پرزیومر ریگولیشنز 2025 کے مسودے پر عوامی سماعت کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ سماعت 6 فروری کو منعقد کی جائے گی، جس میں سولر صارفین سے رائے لی جائے گی۔
نیپرا کے اعلامیے کے مطابق اس مسودے پر مختلف وزارتوں، ڈویژنز اور متعلقہ اداروں سے تجاویز موصول ہو چکی ہیں۔ اب ان آرا کو مدنظر رکھتے ہوئے عوامی سطح پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ اتھارٹی نے عام شہریوں، سولر صارفین اور دیگر شراکت داروں کو اس سماعت میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پرزیومر ریگولیشنز 2025 کے مسودے کی مکمل کاپی نیپرا کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ دلچسپی رکھنے والے افراد اس دستاویز کا مطالعہ کر کے اپنی تجاویز اور تحفظات سماعت کے دوران پیش کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے سولر گرین میٹرز کی تنصیب عارضی طور پر روک دی تھی۔ یہ فیصلہ وزارت توانائی کی ہدایات کے بعد کیا گیا تھا۔ حالانکہ اس سے پہلے نیپرا ان میٹرز کی تنصیب کی اجازت دے چکا تھا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












