ایرانی آرمی چیف نے امریکا و اسرائیل کو وارننگ دیدی

Iranian Army Chief issues warning to the US and Israel
ایران کے آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے امریکا اور اسرائیل کو سخت انتباہ جاری کیا ہے۔
ایران کے آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ہر وقت مکمل طور پر الرٹ ہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کی کسی بھی غلط حرکت کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنرل امیر حاتمی نے واضح کیا کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے کسی قسم کی جارحیت کی تو اس کے اثرات صرف ایران تک محدود نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورت میں پورے خطے کی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے اور حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں۔
ایرانی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دشمن کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ ایران کی دفاعی طاقت مضبوط ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی حملے کی صورت میں صہیونی ریاست کی سلامتی بھی شدید خطرے سے دوچار ہو سکتی ہے۔ ایران اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
جنرل امیر حاتمی نے ایران کے جوہری پروگرام پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات اور ٹیکنالوجی کو ختم کرنا ممکن نہیں۔ ان کے مطابق اگر قوم کے سائنسدان اور نوجوان شہید بھی ہو جائیں تب بھی ایران کی جوہری صلاحیت برقرار رہے گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











