ایران کے شہر بندر عباس میں رہائشی عمارت میں دھماکا

Explosion in a residential building in Iran’s city of Bandar Abbas
ایران کے خلیجی ساحلی شہر بندرعباس میں ایک رہائشی عمارت میں زور دار دھماکا ہوا ہے۔ یہ واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکا شہر کے معلم بلیوارڈ کے علاقے میں واقع ایک آٹھ منزلہ عمارت میں ہوا۔ سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں عمارت کی دو منزلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ اس کے علاوہ قریبی عمارتوں، دکانوں اور کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
واقعے کے فوراً بعد ریسکیو، فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔۔
ایرانی میڈیا نے اس بات کی تردید کی ہے کہ دھماکا کسی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











