جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

ایران ہم سے مذاکرات کرے دیکھیں گے ہم کیا کرسکتے ہیں، امریکی صدر

01 فروری, 2026 12:00

امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران ہم سے مذاکرات کرے دیکھیں گے ہم کیا کرسکتے ہیں۔

امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران ہم سے بات کریں دیکھیں گے ہم کیا کرسکتے ہیں، پہلے بھی مذاکرات ناکام ہوئے تو ہمیں جوہری تنصیبات پر حملہ کرنا پڑا، ماضی میں ایران کے مسئلے کو مختلف طریقوں سے نمٹایا گیا،اب دیکھیں کیا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بڑا امریکی بحری بیڑہ ایران کی سمت بڑھ رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدام خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے کیا جا رہا ہے۔ تاہم انہوں نے اس کی مزید تفصیلات بیان نہیں کیں۔

حالیہ مذاکرات کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کے معاملے پر امریکا اپنی حکمت عملی مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کے ساتھ کھل کر بیان نہیں کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض فیصلے مکمل رازداری کے ساتھ کیے جاتے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔