بھاٹی گیٹ سانحہ؛ خاتون اور بیٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے کیس کا رخ موڑ دیا

Bhati Gate tragedy: Post-mortem report of woman and daughter changes the course of the case
بھاٹی گیٹ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِ عام پر آنے کے بعد کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔
سیوریج لائن میں گر کر جان کی بازی ہارنے والی خاتون اور اس کی کمسن بیٹی کے بارے میں رپورٹ میں ایسے انکشافات سامنے آئے ہیں جنہوں نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ماں اور بیٹی دونوں کے سروں پر چوٹ کے واضح نشانات پائے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون سعدیہ کے دائیں کندھے کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی، جبکہ 9 ماہ کی بچی ردا فاطمہ کی گردن کی ہڈی بھی فریکچر ہو چکی تھی۔ یہ انکشافات واقعے کی سنگینی کو مزید بڑھا دیتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سعدیہ کی کمر پر بھی متعدد زخموں کے نشانات ملے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ خاتون نے اپنی بیٹی کو بچانے کے لیے سیوریج لائن میں چھلانگ لگائی تھی۔ ابتدائی شواہد کے مطابق دونوں کی موت سر اور گردن کی ہڈیوں کے ٹوٹنے کے باعث ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق پوسٹ مارٹم ایک خاتون ڈاکٹر نے کیا ہے اور رپورٹ کو فی الحال سیل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











