جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

ایران کیساتھ بات چیت جاری ہے، ڈیل طے نہ ہوئی تو نتائج بہت بُرے ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

03 فروری, 2026 09:24

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کیساتھ بات چیت جاری ہے، ڈیل طے نہ ہوئی تو نتائج بہت بُرے ہوں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صنعتوں کیلئے اہم معدنیات کا اسٹریٹجک ذخیرہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، امریکی بینک 12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا بحری بیڑا ایران کی جانب گامزن ہے، ایران کے ساتھ اگر کوئی معاملہ طے پا گیا تو یہ بہتر ہوگا اگر ایسا نہ ہوا تو بہت برُے نتائج سامنے آسکتے ہیں، اسٹیووٹکوف جمعہ کو ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان جنگ رکوانے کیلئے کام کر رہے ہیں، کارروائی کے بعد وینزویلا کی قیادت کا رویہ تبدیل ہوا ہے، امریکی سرحدیں محفوظ بنادیں، اب کوئی غیر قانونی نہیں آرہا، ہم نے دنیا میں 8 جنگیں رکوائی ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین،روس جنگ کے حوالے سے اچھی خبروں کیلئے پرامید ہوں، یوکرین روس جنگ کی وجہ سے ماہانہ 25 ہزار افراد مارے جارہے ہیں، پیوٹن اور زیلنسکی کے درمیان انتہا کی نفرت ہے یہ باعث شرم ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔