ایران مڈنائٹ ہیمر جیسا آپریشن دوبارہ نہیں چاہے گا، مذاکرات کی امید ہے: ٹرمپ

Talks with Iran are ongoing; if a deal is not reached, the consequences will be very bad, says Donald Trump
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور امید ہے کہ یہ بات چیت کامیاب ثابت ہوگی۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ ایران کے ساتھ رابطے میں ہیں، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ مذاکرات کسی حتمی نتیجے تک پہنچ پائیں گے یا نہیں۔
صدر ٹرمپ کے مطابق ایران اس وقت کسی پیش رفت کا خواہشمند نظر آتا ہے، لیکن یہ دیکھنا ہوگا کہ آیا عملی طور پر کوئی معاہدہ طے پاتا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ملاقات کہاں اور کب ہوگی، اس بارے میں فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
امریکی صدر نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو پہلے بھی مذاکرات کے مواقع دیے گئے تھے، مگر وہ نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکے، جس کے بعد امریکا نے ایران کے خلاف ’آپریشن مڈنائٹ ہیمر‘ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ایران ایسی کارروائی دوبارہ چاہے گا۔
صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایران کے ساتھ کسی معاملے پر اتفاق ہو جاتا ہے تو یہ بہتر ہوگا، تاہم اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو اس کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
گزشتہ روز بھی صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ایران کی جانب ایک بڑا بحری بیڑا روانہ ہے، جو وینزویلا بھیجے گئے امریکی بیڑے سے بھی بڑا بتایا جا رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










