جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

مسلسل دوسرے روز سونے اور چاندی کی قیمت میں تاریخی اضافہ؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

04 فروری, 2026 11:18

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹس میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 14 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اب فی تولہ سونا 5 لاکھ 29 ہزار 162 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 12 ہزار 689 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اب 4 لاکھ 53 ہزار 671 روپے پر پہنچ گئی ہے۔


عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 148 ڈالر بڑھ کر 5 ہزار 64 ڈالر تک جا پہنچا۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 109 روپے مہنگی ہو کر 9 ہزار 255 روپے پر پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 93 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ اب 7 ہزار 934 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت بھی بڑھ کر 87.80 ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس کی وجہ عالمی سطح پر دھاتوں کی بڑھتی ہوئی طلب اور اقتصادی غیر یقینی صورتحال بتائی جا رہی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔