جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

سفارتکاری ناکام ہوئی تو صدر کے پاس دوسرے آپشنز بھی موجود ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

06 فروری, 2026 09:05

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ کا کہنا ہے کہ سفارتکاری ناکام ہوئی تو صدر کے پاس دوسرے آپشنز بھی موجود ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے معاملے پر اپنا مؤقف واضح رکھے ہوئے ہیں۔ امریکا چاہتا ہے کہ ایران کے ساتھ کسی ممکنہ معاہدے پر پیش رفت ہو، مگر اس کے ساتھ دیگر راستے بھی زیر غور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن وہ یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ آیا ایران سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے یا نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کے پاس سفارتکاری کے علاوہ بھی مختلف آپشنز موجود ہیں۔

کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ دنیا کی سب سے طاقتور فوج کے کمانڈر انچیف ہیں۔ وہ ملکی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنے آئینی اختیارات استعمال کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ایرانی قیادت کو یہ پیغام بھی دیا کہ امریکا کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کیرولائن لیوٹ نے جرائم میں ملوث غیر قانونی تارکین وطن کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مہینوں میں کوئی بھی امریکا میں غیر قانونی طور پر داخل نہیں ہوا، ڈی ایچ ایس، امیگریشن فورس، بارڈر پیٹرول ملک کو محفوظ بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

 ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ رواں ہفتے 4 امریکی شہری غیر قانونی تارکین وطن کے ہاتھوں ہلاک ہوئے، تمام غیر ملکی غیر قانونی تارکین وطن کو امریکا سے باہر نکالیں گے، ڈیموکریٹس کو سیف امریکا ایکٹ پر ہماری حمایت کرنی چاہیے، سیف امریکا ایکٹ کے تحت غیر امریکی شہریوں کو ووٹر لسٹ سے نکالا جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔