متحدہ عرب امارات کا پاکستانیوں کیلئے ورک ویزے سے متعلق بڑا اعلان

United Arab Emirates makes major announcement regarding work visas for Pakistanis
پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم الزابی نے کہا ہے کہ پاکستانی محنت کشوں کے لیے یو اے ای کے ورک ویزے جلد شروع کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے ضروری تیاریوں پر کام جاری ہے اور پیش رفت متوقع ہے۔
یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں یو اے ای کے سفارت خانے میں پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفد کی قیادت چیئرمین پوئپا سید رحمت علی شاہ کر رہے تھے۔ ملاقات میں ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران بھی شریک تھے۔
سفیر سالم الزابی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات تاریخی اور برادرانہ ہیں۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں۔ افرادی قوت کی فراہمی اس تعلق کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ورکرز نے یو اے ای کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے پاکستانی ہنر مند افرادی قوت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی محنت کش اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی وجہ سے یو اے ای میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ تعمیرات، خدمات اور دیگر شعبوں میں پاکستانیوں کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔
یو اے ای کے سفیر نے تصدیق کی کہ پاکستانیوں کے لیے ورک ویزوں کے اجرا کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے ہوم ورک جاری ہے۔ جلد اس حوالے سے خوشخبری سامنے آئے گی۔ اس اقدام سے بڑی تعداد میں پاکستانی نوجوانوں کو فائدہ پہنچے گا۔
اس موقع پر چیئرمین پوئپا سید رحمت علی شاہ نے کہا کہ یو اے ای اور پاکستان کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ورک ویزوں کی بحالی سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون میں مزید اضافہ ہوگا اور پاکستانی افرادی قوت کے لیے بیرون ملک روزگار کے دروازے کھلیں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










