رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کیا ہوں گے؟ اہم اعلان ہو گیا

What will be the working hours of government offices during Ramadan?
رمضان المبارک کی آمد قریب ہے اور دنیا بھر کے مسلمان اس بابرکت مہینے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
رمضان میں روزے، عبادات اور دینی سرگرمیوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اسی وجہ سے مسلم ممالک میں سرکاری اور دفتری نظام میں سہولتیں دی جاتی ہیں تاکہ ملازمین آسانی سے اپنے فرائض انجام دے سکیں۔
کویت کی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ نئے اوقات یکم رمضان المبارک سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس فیصلے کا مقصد سرکاری ملازمین کو رمضان میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
سول سروس کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان کے دوران سرکاری اداروں میں کام کا دورانیہ ساڑھے چار گھنٹے ہوگا۔ تمام سرکاری محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان اوقات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔
بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو حاضری کے وقت میں لچک دی گئی ہے۔ ملازمین صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے دس بجے کے درمیان کسی بھی وقت دفتر آ سکتے ہیں۔ اس کے بعد وہ ساڑھے چار گھنٹے کا مقررہ وقت مکمل کریں گے۔
سول سروس کمیشن نے واضح کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران تمام سرکاری ادارے اسی نظام کے تحت کام کریں گے۔ کسی بھی ادارے کو ان اوقات سے ہٹنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ عرب اور خلیجی ممالک میں پہلا روزہ 18 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک میں رمضان کا آغاز 19 فروری سے متوقع ہے۔ حتمی اعلان چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










