فلسطین بحران قبضے تک محدود نہیں، نسل کشی ہے : ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے الجزیرہ فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ نہ صرف مغربی ایشیاء بلکہ پورے خطے کے لیے اخلاقی اور اسٹریٹجک رہنمائی کا درجہ رکھتا ہے۔ فلسطین آج انصاف کے بنیادی سوال کی علامت بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کا معاملہ اس بات کا امتحان ہے کہ آیا بین الاقوامی قانون کی کوئی حقیقی اہمیت بھی ہے یا نہیں، آیا انسانی حقوق واقعی عالمگیر حیثیت رکھتے ہیں یا نہیں، اور آیا عالمی ادارے کمزوروں کے تحفظ کے لیے قائم کیے گئے ہیں یا صرف طاقتوروں کے اقدامات کو جواز فراہم کرنے کے لیے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ماضی میں فلسطینی بحران کو زیادہ تر غیر قانونی قبضے اور بنیادی حقوق سے محرومی کے تناظر میں سمجھا جاتا تھا، لیکن اب صورتحال اس دائرے سے کہیں آگے بڑھ چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ دیکھا جا رہا ہے، وہ محض جنگ نہیں، نہ ہی یہ برابر فریقین کے درمیان کوئی تنازع ہے، اور نہ ہی اسے سکیورٹی اقدامات کا ضمنی نتیجہ قرار دیا جا سکتا ہے۔
اپنی گفتگو کے اختتام پر ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں شہری زندگی کو بڑے پیمانے پر دانستہ طور پر تباہ کیا جا رہا ہے اور اسے نسل کشی قرار دیا جانا چاہیے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










