کاروباری ہفتے کا پہلا روز؛ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

Gold prices in Pakistan Today - February 9, 2025
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 300 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 300 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 24 ہزار 762 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 544 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 49 ہزار 898 روپے ہو گئی۔
اس کے علاوہ چاندی کی قیمت بھی مزید بڑھ گئی ہے، فی تولہ قیمت میں 346 روپے اضافہ ہونے سے نئی قیمت 8 ہزار 615 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 53 ڈالر مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 5020 ڈالر ہو گئی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











