پیر، 9-فروری،2026
پیر 1447/08/21هـ (09-02-2026م)

سب سے طویل روزے کہاں اور مختصر کن ممالک میں ہوں گے؟ اہم خبر سامنے آگئی

09 فروری, 2026 10:48

دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ اس مقدس مہینے کی آمد میں اب صرف 09 دن باقی رہ گئے ہیں۔

 رمضان کے دوران مسلمان صبح صادق سے مغرب تک روزہ رکھتے ہیں تاکہ اللہ کی رضا حاصل کر سکیں۔ تاہم دنیا کے مختلف ممالک میں روزے کا دورانیہ مختلف ہوتا ہے۔ رواں برس سب سے طویل روزہ 20 گھنٹے جبکہ سب سے مختصر روزہ 11 گھنٹے کا ہوگا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ناروے، سوئیڈن، فن لینڈ، روس اور گرین لینڈ میں عام طور پر روزے کا دورانیہ 16 گھنٹے ہوگا۔ بعض مقامات پر یہ دورانیہ 20 گھنٹے تک بھی جا سکتا ہے۔

اسی طرح جنوبی افریقہ، چلی، انڈونیشیا، برازیل، نیوزی لینڈ، کینیا اور ملیشیا میں روزے کا دورانیہ 11 سے 14 گھنٹے کے درمیان رہے گا۔

سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں ابتدائی روزے کا دورانیہ تقریباً 12 گھنٹے 50 منٹ اور اختتام رمضان میں تقریباً 13 گھنٹے تک ہوگا۔ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور افغانستان میں بھی کم و بیش یہی دورانیہ ہوگا۔

وہ ممالک جہاں سورج کئی دن یا مہینوں تک طلوع یا غروب نہیں ہوتا، وہاں کی مسلم آبادی سحر اور افطار کے اوقات مکہ مکرمہ یا قریبی معتدل شہر کے مطابق کرتی ہے۔

ماہرین فلکیات اور محکمہ موسمیات کے مطابق سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 18 فروری کو ہوگا، جبکہ پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک میں پہلا روزہ 19 فروری سے متوقع ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اعلان پر منحصر ہوگا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔