فتنۃ الہندوستان کا بیانیہ پھیلانے والا سرکاری ملازم گرفتار

اسلام آباد: بی ایل اے کے بیانیے کی ترویج پر ملزم گرفتار، عدالت نے جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا
اسلام آباد میں سوشل میڈیا پر دہشت گرد تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے بیانیے کو پھیلانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملزم ظفر اقبال ریڈیو پاکستان میں نائب قاصد کے طور پر کام کرتا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ پہلے ہی ایک انکوائری کے بعد نوکری سے نکالا جا چکا تھا، تاہم اُس نے نیشنل آئی ڈی رجسٹریشن (این آئی آر) سے دوبارہ ملازمت حاصل کر رکھی تھی۔
این سی سی آئی اے نے ملزم ظفر اقبال کو پیکا ایکٹ کے تحت حراست میں لیا ہے۔ عدالت نے ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور اسے دوبارہ 9 فروری کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق ملزم نے بلوچستان میں دہشت گردی کی تازہ لہر کے دوران اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے تیرہ انتہائی قابل اعتراض پوسٹیں شیئر کیں۔ ان پوسٹس میں ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز مواد شامل تھا اور تشدد و دہشت گردی کو ہوا دینے والا تھا۔
ملزم پر کالعدم تنظیم بی ایل اے کی حمایت اور پرچار کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، وہ پہلے ریڈیو پاکستان کوئٹہ میں تعینات رہا اور دہشت گرد تنظیموں سے رابطے کا قوی اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
تفتیش کے دوران ملزم کے ڈیجیٹل آلات اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس ریکور کیے گئے۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ 2016 اور پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے تحت مقدمہ درج ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










