وینزویلا کے اہم اپوزیشن رہنماء رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

کاراکاس : وینزویلا کے اہم اپوزیشن رہنما خوان پابلوا گوانیپا کو اتوار کی شب، جیل سے رہا کیے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی بھاری اسلحے سے لیس افراد نے گرفتار کر لیا گیا۔ ان کے خاندان اور سیاسی اتحادیوں نے اسے اغواء قرار دیا ہے۔
گوانیپا، جو وینزویلا کی اپوزیشن پارٹی کے رہنما ہیں، جنہیں سابق صدر نکولس مادورو کی حکومت کے خلاف بیانیے اور سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے گزشتہ سال مئی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اُس وقت ان پر دہشت گردی، غداری اور دیگر سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں اور امریکی دباؤ کے بعد وینزویلا کی عبوری حکومت نے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کر رکھا ہے، اسی تناظر میں گوانیپا کو بھی تقریباً آٹھ ماہ سے زائد کی قید کے بعد رہا کیا گیا تھا۔ تاہم آزاد ہونے کے چند ہی گھنٹے بعد ہی بھاری اسلحے سے لیس افراد انہیں زبردستی اٹھا لے گئے۔
گوانیپا کے بیٹے رامون گوانیپا نے ایک ویڈیو میں بتایا کہ اس کارروائی میں تقریباً 10 افراد شامل تھے، جو سول ڈریس میں تھے، انہوں نے گوانیپا کو زبردستی گاڑی میں بٹھایا۔
اپوزیشن لیڈر اور نوبل انعام یافتہ ماریا کورینا ماچادو نے بھی سوشل میڈیا پر اس واقعے کو اغوا قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ گوانیپا کو فوری طور پر آزاد کیا جائے۔
وینزویلا کی پبلک پراسیکیوٹر آفس کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گوانیپا نے رہائی کی شرائط کی خلاف ورزی کی، جس کی وجہ سے انہیں گھر میں نظر بند رکھنے کے لیئے درخواست کی گئی ہے، تاہم اس بات کی واضح تفصیلات سامنے نہیں آئیں کہ وہ سرکاری طور پر دوبارہ گرفتار ہوئے ہیں یا نہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










