بدھ، 11-فروری،2026
بدھ 1447/08/23هـ (11-02-2026م)

بڑی خوشخبری آگئی؛ پاکستانی نوجوانوں کیلئے سعودی عرب کا بڑا اعلان

11 فروری, 2026 10:57

سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KAUST) نے پاکستانی طلباء کے لیے 2026 کے وزٹنگ اسٹوڈنٹ ریسرچ پروگرام (VSRP) کی درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

 یہ پروگرام طلباء کو سعودی عرب میں عالمی معیار کی تحقیق کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ منتخب امیدواروں کو ماہانہ $1,000 وظیفہ دیا جائے گا اور ساتھ ہی آمد و رفت کا ہوائی ٹکٹ، رہائش، ہیلتھ انشورنس، ویزا سپورٹ اور جدید تحقیقی سہولیات تک مکمل رسائی حاصل ہوگی۔

یہ پروگرام انڈرگریجویٹ (تیسرے سال یا اس سے اوپر) اور ماسٹرز کے طلباء کے لیے ہے، جو کمپیوٹر سائنس، انجینئرنگ، انرجی اسٹڈیز، ماحولیاتی سائنس اور حیاتیاتی علوم میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ پروگرام میں حصہ لینے کے لیے امیدوار کا کم از کم GPA 3.5 ہونا ضروری ہے اور انہیں انگریزی زبان پر عبور ہونا چاہیے۔ انٹرنشپ کی مدت 3 سے 6 ماہ تک ہوگی۔

منتخب طلباء عالمی شہرت یافتہ اساتذہ کی رہنمائی میں عملی تحقیق کریں گے اور اپنے شعبے میں مہارت حاصل کریں گے۔ پروگرام کے دوران مکمل مالی اور پیشہ ورانہ معاونت فراہم کی جائے گی، جس سے طلباء اپنی تحقیقی صلاحیتیں بہتر بنا سکتے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر روابط قائم کر سکتے ہیں۔

درخواستیں سال بھر جمع کروائی جا سکتی ہیں اور شارٹ لسٹ ہونے والے امیدواروں کو چند ہفتوں میں مطلع کیا جائے گا۔ یہ انٹرنشپ پاکستانی طلباء کے لیے ایک باوقار موقع ہے، جو انہیں سائنس، ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کے شعبوں میں اعلیٰ اور کامیاب کیریئر کے لیے تیار کرے گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔