بدھ، 11-فروری،2026
بدھ 1447/08/23هـ (11-02-2026م)

سولر صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ نئی قیمت کیا ہوگی؟ اہم اعلان ہوگیا

11 فروری, 2026 12:49

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سولر صارفین کے لیے نئے بجلی کے نرخ جاری کر دیے ہیں۔

 نیپرا کے مطابق موجودہ سولر صارفین شمسی توانائی سے پیدا شدہ بجلی کو نیشنل گرڈ کو پرانی شرح یعنی 25.32 روپے فی یونٹ پر فروخت کرتے رہیں گے۔ تاہم نئے سولر صارفین کے لیے خریداری کی قیمت کم کر دی گئی ہے۔

نئے قواعد کے مطابق نئے سولر صارفین نیشنل گرڈ کو صرف 8.13 روپے فی یونٹ کی قیمت پر بجلی فروخت کر سکیں گے، جو پرانے نرخ سے 17.19 روپے فی یونٹ کم ہے۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شمسی توانائی کے شعبے میں متوازن اور پائیدار نظام کے لیے ضروری تھا۔

پاکستان میں سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کی تعداد تقریباً 466,000 ہے۔ ان میں 82 فیصد شہری علاقوں میں رہائش پذیر ہیں۔ سب سے زیادہ سولر صارفین لاہور میں ہیں، جہاں 24 فیصد لوگ شمسی توانائی استعمال کرتے ہیں، جبکہ ملتان میں 11 فیصد، راولپنڈی میں 9 فیصد، کراچی میں 7 فیصد اور فیصل آباد میں 6 فیصد صارفین ہیں۔

پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی کے مطابق ملک میں اب تک سات ہزار میگا واٹ کی سولر صلاحیت نصب کی جا چکی ہے، جبکہ اضافی 13,000 سے 14,000 میگا واٹ کے گرڈ کنکشن کے منصوبے بھی تیار ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔