حکومت نے 100 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر بھی بھاری بوجھ ڈال دیا؛ نئی قیمت جانیے

Government imposes heavy burden on electricity users consuming 100 units
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے گھریلو صارفین پر نئے فکسڈ چارجز عائد کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
یہ اقدام پاور ڈویژن کی درخواست پر کیا گیا۔ نئے چارجز کا اطلاق پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ دونوں طرح کے صارفین پر ہوگا۔ اس فیصلے کے بعد صارفین کے ماہانہ بلوں میں اضافہ متوقع ہے۔
اس سے پہلے فکسڈ چارجز صرف ان نان پروٹیکٹڈ صارفین پر لاگو تھے جو 300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرتے تھے۔ تاہم اب کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین بھی اس دائرے میں آ گئے ہیں۔ نیپرا کے مطابق نئے نرخ مختلف کیٹیگریز کے حساب سے مقرر کیے گئے ہیں۔
فیصلے کے تحت ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین کو 200 روپے فکسڈ چارجز ادا کرنا ہوں گے۔ اسی طرح 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین پر 300 روپے ماہانہ فکسڈ چارج عائد کیا گیا ہے۔
نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فکسڈ چارجز کی شرح کچھ زیادہ رکھی گئی ہے۔ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 275 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے لیے یہ رقم 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 350 روپے فکسڈ چارج ہوگا۔
301 سے 400 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے لیے فکسڈ چارج 400 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ 401 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 500 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ 600 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والوں کے لیے فکسڈ چارجز میں 75 روپے اضافہ کر کے اسے 675 روپے کر دیا گیا ہے۔ جبکہ 700 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے لیے فکسڈ چارجز میں 125 روپے کمی کی گئی ہے اور نئی شرح 675 روپے مقرر کی گئی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











