رمضان کے آغاز سے پہلے عوام کیلئے بڑا ریلیف سامنے آگیا

Big relief for the public ahead of the start of Ramadan
کمشنر کراچی نے رمضان سے قبل عوام کو اشیائے ضروریہ مناسب اور رعایتی قیمت پر فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ہدایت دی ہے کہ رمضان پیکج تیار کیا جائے اور اس میں اشیائے خوردونوش کی فہرستیں پہلے سے جاری کی جائیں تاکہ شہری بروقت خریداری کر سکیں۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی کی زیر صدارت رمضان پیکج اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تاجروں، صارفین کے نمائندوں، مارکیٹ کمیٹی اور گروسری ایسوسی ایشن کے افراد شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ بیورو آف سپلائی اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی اجلاس میں شامل ہوئے جبکہ ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ رمضان سے قبل اشیائے ضروریہ کی فہرستیں عوام کے لیے جاری کی جائیں۔ اس کے ساتھ ہی ناجائز منافع خوروں کے خلاف خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی رمضان سے قبل شروع کیا جائے۔
اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی کہ کارروائی کی مکمل نگرانی کریں اور اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی رپورٹ پیش کریں تاکہ ہر علاقے میں اشیاء مناسب قیمت پر دستیاب ہوں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











