رمضان المبارک میں فی کلو آٹا کس قیمت پر فروخت کیا جائے گا؟ اہم اعلان ہو گیا

At what price will flour be sold per kilogram during Ramadan?
پنجاب حکومت اور پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان طویل بات چیت کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
دونوں فریق اس بات پر متفق ہو گئے ہیں کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو آٹے کی قیمت میں ریلیف دیا جائے گا۔ اس فیصلے کا مقصد مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنا اور عام شہری کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ صوبے بھر میں آٹے کی سپلائی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔ کسی قسم کی قلت پیدا نہیں ہونے دی جائے گی۔ حکومت کے تعاون سے رمضان کے دوران خصوصی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کو آسانی سے سستا آٹا دستیاب ہو سکے۔
حکام کے مطابق پنجاب کے 64 سہولت بازاروں اور رمضان سہولت بازاروں میں آٹا کم قیمت پر فروخت کیا جائے گا۔ ان مراکز پر 10 کلو گرام آٹے کا تھیلا 850 روپے میں دستیاب ہوگا۔ یہ سہولت خاص طور پر کم آمدنی والے طبقے کے لیے رکھی گئی ہے تاکہ وہ رمضان کے اخراجات بہتر طریقے سے پورے کر سکیں۔
اس کے علاوہ صوبے کے مختلف شہروں اور قصبوں میں فلور ملز کی جانب سے مجموعی طور پر 1550 آٹا سیل پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔ ان سیل پوائنٹس پر 10 کلو آٹے کا تھیلا 905 روپے جبکہ 20 کلو کا تھیلا 1810 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ان پوائنٹس پر معیار اور وزن کی سخت نگرانی کی جائے گی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











