بڑی سہولت میں تبدیلی؛ سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر آگئی

A major change in a key facility: important news for government employees just in!
حکومت نے بیرونِ ملک تعینات سرکاری افسران کے والدین کے علاج سے متعلق قواعد میں تبدیلی کر دی ہے۔
اس فیصلے کا مقصد اخراجات کو منظم کرنا اور سرکاری خزانے پر بوجھ کم کرنا بتایا گیا ہے۔ نئی ہدایات کے مطابق والدین کو معمول کے طبی علاج کی سہولت بدستور سرکاری خرچ پر ملتی رہے گی۔ اس میں عام چیک اپ، ادویات اور بنیادی علاج شامل ہیں۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اگر علاج کی نوعیت خصوصی ہو اور اس پر ایک ہزار ڈالر سے زیادہ خرچ آئے تو ابتدائی ادائیگی متعلقہ افسر کو خود کرنا ہوگی۔ بعد ازاں قواعد کے تحت اس کی ری ایمبرسمنٹ ممکن ہو سکے گی۔ اسی طرح آپریشن یا مہنگے علاج کی صورت میں بھی پہلے رقم ادا کرنا لازم ہوگا۔ اس کے بعد مقررہ طریقہ کار کے مطابق واپسی کی درخواست دی جا سکے گی۔
نئے قواعد میں یہ حد بھی مقرر کر دی گئی ہے کہ ہر اسٹیشن پر والدین کے علاج کے لیے حکومت زیادہ سے زیادہ 15 ہزار ڈالر تک اخراجات برداشت کرے گی۔ اس سے زائد رقم افسر کو اپنی جیب سے دینا ہوگی۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ ہنگامی صورتحال کے علاوہ پیشگی اجازت کے بغیر کیے گئے اخراجات کی واپسی نہیں ہو سکے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










