سولر نیٹ میٹرنگ قوانین میں تبدیلی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

Big news regarding changes to solar net metering rules has arrived
عوامی ردِعمل سامنے آنے کے بعد حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ کے قوانین پر دوبارہ غور شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن نے نیپرا کو باقاعدہ درخواست ارسال کی ہے کہ نئے مجوزہ قواعد پر نظرثانی کی جائے۔ اس اقدام کا مقصد سولر استعمال کرنے والے موجودہ صارفین کو ریلیف دینا ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ جن صارفین نے پہلے سے نیٹ میٹرنگ کے تحت معاہدے کیے ہوئے ہیں، ان کی شرائط میں تبدیلی نہ کی جائے۔ یونٹ کے بدلے یونٹ کا طریقہ کار برقرار رکھا جائے۔
پاور ڈویژن نے نیپرا میں دائر درخواست میں کہا ہے کہ پرانے صارفین نے بڑی سرمایہ کاری سے سولر سسٹم لگایا ہے۔ اچانک قوانین بدلنے سے انہیں مالی نقصان ہو سکتا ہے۔ اسی لیے ان کے لیے پرانے ضوابط ہی نافذ رہنے چاہییں۔ ذرائع کے مطابق نئی پالیسی پر عوام کی جانب سے شدید تحفظات سامنے آئے تھے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ نیٹ بلنگ کی طرف منتقلی سے سولر لگانے کا فائدہ کم ہو جائے گا۔
اس معاملے پر وزیراعظم نے بھی نوٹس لیا تھا۔ انہوں نے پاور ڈویژن کو ہدایت دی تھی کہ نیپرا میں نظرثانی کی درخواست دی جائے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











