پیٹرولیم مصنوعات میں بڑے اضافے کے بعد بجلی اور گیس کی قیمتوں سے متعلق سخت فیصلہ

After a major hike in petroleum prices, a strict decision on electricity and gas tariffs
پاور ڈویژن نے مستقبل میں سبسڈی کے حوالے سے ایک جامع پلان تیار کر لیا ہے۔
پلان کے مطابق عام صارفین سے بجلی اور گیس کی پوری قیمت وصول کی جائے گی۔ صرف مستحق صارفین کو بے نظیر انکم اسپورٹس پروگرام (BISP) کے تحت سبسڈی دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن نے بی آئی ایس پی کے ساتھ مل کر مستحق صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس سے یہ یقینی بنایا جائے گا کہ سبسڈی صرف مستحق افراد تک محدود رہے، جبکہ دیگر صارفین پر اضافی بوجھ نہیں آئے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ گیس کے شعبے میں بھی کراس سبسڈی ختم کر دی جائے گی۔ موجودہ بجٹ میں گیس شعبے کی کراس سبسڈی 225 ارب روپے ہے، جسے آئندہ بجٹ میں محدود کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
یہ اقدامات پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (IMF) کے درمیان تیسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات کے پیش نظر کیے جا رہے ہیں۔ IMF کا جائزہ مشن 25 فروری کو پاکستان کا دورہ کرے گا اور تقریباً دو ہفتے قیام کرے گا۔ مشن جولائی تا دسمبر 2025 کے دوران معاشی کارکردگی، ٹیکس اصلاحات، توانائی شعبے، مانیٹری پالیسی اور زرمبادلہ کے ذخائر کا تفصیلی جائزہ لے گا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











