پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

سونے کی قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی؛ ایک تولہ کتنے کا ہوگیا؟

16 فروری, 2026 13:48

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3200 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2743 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یاد رہے پاکستان میں آخری کاروباری دن سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 70 ڈالر کا اضافہ ہونے سے فی اونس قیمت 5042 ڈالر ہو گئی تھی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔