بلیدہ میں نوید ہاشم کے اہلِ خانہ کی پریس کانفرنس، قتل کے الزامات عائد

بلیدہ میں نوید ہاشم کے اہلِ خانہ کی پریس کانفرنس، قتل کے الزامات عائد
بلیدہ میں مبینہ طور پر قتل کیے گئے نوید ہاشم کے اہلِ خانہ نے تربت میں ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے واقعے کی تفصیلات بیان کیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
پریس کانفرنس کے دوران اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا کہ اس واقعے میں ملوث عناصر، جنہیں انہوں نے فتنہ الہندوستان کا نام دیا، نوید ہاشم کو اغوا کر کے 26 دن تک لاپتہ رکھنے اور بعد ازاں تشدد کے بعد قتل کرنے میں ملوث ہیں۔ اہلِ خانہ کے مطابق مقتول کی لاش بعد میں پیرکین کے علاقے سے ملی۔
مقتول کی والدہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کو اغوا کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔ کسی بھی بلوچ کو اپنے ہی لوگوں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرنا چاہیے اور ماؤں کے دل نہ توڑے جائیں۔
نوید ہاشم کی بہن نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے سے تین معصوم بچے یتیم ہو گئے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ذمہ دار گروہ نے خود اس قتل کی ذمہ داری قبول کرنے کا بیان دیا ہے۔
اہلِ خانہ نے مطالبہ کیا کہ بے گناہ افراد کے قتل کا سلسلہ بند کیا جائے اور حقائق سامنے لائے جائیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









