بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کیلئے بڑی خوشخبری؛ اسٹیٹ بینک کا اہم اعلان

Great news for bank account holders; State Bank makes important announcement
مرکزی بینک نے اپنے وژن 2028 کے ایجنڈے کے تحت ایک نئی حکمت عملی متعارف کروائی ہے جس کا نام ہے ’سائبر شیلڈ- زیر ضابطہ اداروں کے لیے سائبر پائیداری کی حکمت عملی‘۔ اس کا مقصد ملک کے بینکاری اور مالی نظام کو سائبر خطرات سے محفوظ بنانا اور اسے مزید مضبوط کرنا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ حکمت عملی بینکوں اور مالی اداروں کو جدید سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے رہنمائی فراہم کرے گی۔ اس سے نہ صرف مالی اداروں کے سسٹمز محفوظ ہوں گے بلکہ عام صارفین اور کاروباری ادارے بھی بلاخوف مالی خدمات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
حکمت عملی کے تحت مالی اداروں کو ایک واضح روڈمیپ دیا گیا ہے تاکہ ان کے سسٹمز اور کنٹرولز مضبوط ہوں، سائبر حملوں کی روک تھام ہو اور اگر خطرہ حقیقت بن جائے تو فوری اور موثر ردعمل ممکن ہو۔ بینکوں کے ایکو سسٹم کو جدید سائبر خطرات کا سامنا ہے، اس لیے اس حکمت عملی کا مقصد ان اداروں کے سائبر دفاع کو ایک اجتماعی اور مستقبل بین انداز میں مزید مضبوط بنانا ہے۔
اس حکمت عملی میں پانچ اہم ترجیحات شامل ہیں:
بینکوں کی سائبر خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنانا۔
سائبر سکیورٹی کے نظم و نسق اور احتساب کو مضبوط کرنا۔
پورے مالی شعبے میں باہمی تعاون اور معلومات کے تبادلے کو فروغ دینا۔
مہارت یافتہ سائبر ٹیلنٹ کی تیاری کرنا۔
نئے اور ابھرتے ہوئے خطرات کے مطابق سکیورٹی طریقوں کو مسلسل جدید بنانا۔
اسٹیٹ بینک عالمی اور ملکی سطح پر سائبر خطرات پر نظر رکھے گا اور ضرورت کے مطابق حکمت عملی کو اپ ڈیٹ کرے گا۔ بینک کا مقصد یہ ہے کہ پورے بینکاری شعبے میں سائبر مضبوطی کے ذریعے صارفین کا تحفظ کیا جائے، ڈیجیٹل جدت طرازی کو محفوظ ماحول ملے اور مالی استحکام برقرار رہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








