رمضان المبارک میں سندھ کے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی

سندھ کے اسکولوں میں بڑی پابندی ختم
کراچی: محکمہ اسکول ایجوکیشن و لٹریسی سندھ نے رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر لاگو ہوگا۔
سنگل شفٹ اسکول رمضان کے دوران صبح 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک کھلیں گے۔ ڈبل شفٹ اسکولوں میں پہلی شفٹ صبح 7:30 سے 11:30 بجے تک جاری رہے گی جبکہ دوسری شفٹ 11:45 سے 2:45 بجے تک کھلے گی۔
جمعہ کے روز تمام سنگل شفٹ اسکول صبح 8 بجے سے 11:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔ اس تبدیلی کا مقصد طلبہ اور اساتذہ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے رمضان المبارک میں تدریسی عمل کو آسان بنانا ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن و لٹریسی سندھ نے والدین اور طلبہ سے درخواست کی ہے کہ وہ نئے اوقات کے مطابق اسکول آئیں اور وقت پر حاضری یقینی بنائیں۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








