بدھ، 18-فروری،2026
بدھ 1447/09/01هـ (18-02-2026م)

لبنانی وزیر صنعت کا حزب اللہ پر عدم تعاون کا الزام، اسلحہ حوالے کرنے پر زور

18 فروری, 2026 15:35

لبنان میں ریاستی رٹ اور غیر ریاستی اسلحہ کے مسئلے پر ایک بار پھر سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ وزیر صنعت کا کہنا ہے کہ لبنانی فوج کو حزب اللہ کا تعاون حاصل نہیں ہے۔

لبنانی وزیر صنعت جو عیسیٰ الخوری نے حزب اللہ کے حالیہ بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اصلاحات کا عمل اس وجہ سے رکا ہوا ہے کہ ریاست کے کنٹرول سے باہر اسلحہ موجود ہے۔ حزب اللہ لبنانی فوج کے ساتھ مطلوبہ سطح پر تعاون نہیں کر رہی، جس کے باعث حکومتی منصوبوں پر مکمل عمل درآمد ممکن نہیں ہو پا رہا۔

الخوری نے عرب نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ موجودہ حالات میں سب سے بہتر راستہ یہی ہے کہ حزب اللہ خود اپنا اسلحہ ریاست کے حوالے کرے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ رضاکارانہ طور پر اسلحہ حوالگی نہ صرف قومی مفاد میں ہے بلکہ اس سے داخلی استحکام کی راہ بھی ہموار ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے دوسرے مرحلے کیلئے چار ماہ درکار ہوں گے : لبنانی حکام

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس امر کا جائزہ لے رہی ہے کہ حزب اللہ کے زیر اثر علاقوں میں فوج کی تعیناتی کس حد تک ممکن ہے اور کن عملی مراحل کے ذریعے اس عمل کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

وزیر صنعت نے ریاست سے باہر کسی بھی گروہ کے اسلحہ رکھنے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ لبنان کو مضبوط بنانے کے لیے اسلحہ صرف ریاستی اداروں تک محدود ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک مسلح ڈھانچے مکمل طور پر ریاستی نظم میں نہیں آئیں گے، اصلاحات اور معاشی بحالی کے اہداف حاصل کرنا دشوار رہے گا۔

دوسری جانب حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نعیم قاسم نے ایک جماعتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کے مؤقف کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلحہ نکالنے پر توجہ مرکوز کرنا ایک بڑی غلطی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔