سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ!!! فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

Gold prices drop sharply; what is the current per tola rate?
پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج اچانک بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چند روز کی کمی کے بعد مارکیٹ میں دوبارہ تیزی آ گئی۔
آل پاکستان صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 5 لاکھ 23 ہزار 962 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 773 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نئی قیمت کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 49 ہزار 212 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ چاندی 358 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 404 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی۔ عالمی سطح پر فی اونس سونا 79 ڈالر اضافے کے بعد 5 ہزار 12 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












