واٹس ایپ صارفین کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

Alarm Bells Ring for WhatsApp Users
پاکستان میں آن لائن سیکیورٹی کے مسائل سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔ خاص طور پر شہریوں کے ذاتی ڈیٹا تک غیر قانونی رسائی اور واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک ہونے کے واقعات میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔
سرکاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران لاکھوں شکایات موصول ہوئیں۔ زیادہ تر شہریوں نے اپنے ڈیٹا کے غلط استعمال اور اکاؤنٹس ہیک ہونے کی شکایت کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بڑی تعداد میں افراد واٹس ایپ ہیکنگ اور جعلی پیغامات کے ذریعے دھوکا دہی کا شکار ہوئے۔ کئی کیسز میں صارفین کو جعلی کالز اور میسجز کے ذریعے کوڈ بھجوایا گیا۔ جیسے ہی صارف نے کوڈ شیئر کیا، اس کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا۔
بعض افراد کو نوکری یا انعام کا جھانسہ دے کر موبائل میں ریموٹ ایکسس ایپ انسٹال کروائی گئی۔ اس کے بعد ہیکرز نے فون کا کنٹرول حاصل کر لیا۔
دستاویزات کے مطابق شہریوں کے ڈیٹا کے غیر قانونی استعمال میں متعدد ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ملوث پائے گئے۔ ہیکرز کے نت نئے طریقے سامنے آئے ہیں۔ کئی کیسز میں صارف کی ڈپلیکیٹ سم نکال کر واٹس ایپ اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کی گئی۔ اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد متاثرہ افراد کے دوستوں اور رشتہ داروں سے پیسے مانگے گئے۔ بعض کیسز میں مالی فراڈ بھی سامنے آیا۔
تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ شکایات کی تعداد کے مقابلے میں گرفتاریوں کی شرح بہت کم ہے۔ اس سے شہریوں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صارفین کو چاہیے کہ وہ کسی کو بھی واٹس ایپ کوڈ نہ دیں۔ نامعلوم لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں۔ غیر مصدقہ ایپس انسٹال نہ کریں۔ موبائل سم اپنے نام پر رکھیں اور دوہری تصدیق کا آپشن ضرور آن کریں۔ اس طرح ہیکنگ اور ڈیٹا چوری کے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












