جمعہ، 20-فروری،2026
جمعہ 1447/09/03هـ (20-02-2026م)

سونے کی اونچی اُڑان جاری؛ آج پھر قیمت میں اضافہ ہو گیا

20 فروری, 2026 14:33

عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا اور چاندی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے اضافہ ہوا ہے۔ اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 26 ہزار 462 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح 10 گرام 24 کیرٹ سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 10 گرام سونا 2 ہزار 144 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 51 ہزار 356 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اس کے علاوہ 170 روپے اضافے سے فی تولہ چاندی کی قیمت 8574 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر فی اونس مہنگا ہو کر 5037 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔