بجلی اور گیس کے بھاری بھرکم بلوں سے پریشان کم آمدنی والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

بجلی اور گیس کے بھاری بھرکم بلوں سے پریشان کم آمدنی والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
پاکستان میں اکثر لوگ بجلی اور گیس کے مہنگے بلوں سے پریشان ہیں۔ خاص طور پر کم آمدنی والے گھرانے اس بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ کئی گھرانوں کے یوٹیلٹی بل ان کی ماہانہ آمدنی سے بھی زیادہ آ جاتے ہیں۔ اس وجہ سے عام شہریوں کی زندگی بہت مشکل ہو گئی ہے۔
اب کم آمدنی والے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔ وفاقی حکومت نے بجلی اور گیس کے نرخوں کے نظام میں تبدیلی کی تیاری شروع کر دی ہے۔ موجودہ نظام میں قیمتیں صرف استعمال شدہ یونٹس کی بنیاد پر لگائی جاتی ہیں، لیکن اب درآمدی بنیاد پر قیمتوں کا نظام متعارف کروانے کی تجویز زیر غور ہے۔
نئے نظام کے مطابق سبسڈی گھرانے کی آمدنی کے مطابق دی جائے گی، نہ کہ صرف کھپت کی بنیاد پر۔ اس سے مالی مدد مستحق افراد تک محدود رہے گی، جبکہ زیادہ آمدنی والے گھرانے توانائی کے اصل نرخ ادا کریں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ مجوزہ اصلاحات آئی ایم ایف کے جاری پروگرام سے بھی منسلک ہیں۔ حکومت اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ کسی بھی تبدیلی سے کم اور درمیانے آمدنی والے طبقات پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












