ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

وزیراعظم الیکٹرک موٹر سائیکل اسکیم؛ سستی الیکٹرک موٹر سائیکل کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ طریقہ جانیے

23 فروری, 2026 10:50

وزیراعظم الیکٹرک موٹر سائیکل اسکیم کے تحت عوام کے لیے سستی موٹر سائیکلیں اور رکشے حاصل کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

 انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کے سی ای او حماد منصور نے بتایا کہ حکومت نے اس اسکیم کے لیے آئندہ پانچ سال میں 100 ارب روپے مختص کیے ہیں، جبکہ اس مالی سال کے لیے 9 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

حماد منصور کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر فی موٹر سائیکل 80 ہزار روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ اسی طرح، الیکٹرک رکشا اسکیم کے تحت ہر رکشے پر 4 لاکھ روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اسکیم کے تحت موٹر سائیکل کی قیمت دیگر برانڈز سے تقریباً 50 سے 60 ہزار روپے کم ہوگی۔ اس اسکیم کا ہدف جون تک 76 ہزار موٹر سائیکل فراہم کرنا ہے۔

سی ای او نے مزید وضاحت کی کہ اسکیم سے صرف وہ افراد مستفید ہو سکتے ہیں جو 18 سال سے زائد عمر کے حامل ہوں اور جن کے پاس ڈرائیور لائسنس موجود ہو۔ اسکیم کے تمام مراحل 100 فیصد شفاف اور خودکار نظام کے ذریعے کیے جا رہے ہیں تاکہ ہر مرحلے میں کسی قسم کی غلطی یا بدعنوانی نہ ہو۔

الیکٹرک موٹر سائیکل نہ صرف پیٹرول کی بچت کرے گی بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی لائے گی۔ ماہانہ تقریبا 8 ہزار روپے کی بچت ممکن ہو سکے گی، جو کم آمدنی والے شہریوں کے لیے خاصی مددگار ثابت ہوگی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔