ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ؛ نئی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

23 فروری, 2026 13:56

عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا اور چاندی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے۔ اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 36 ہزار 562 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح 10 گرام 24 کیرٹ سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 10 گرام سونا 2 ہزار 572 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 60 ہزار 15 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونا 30 ڈالر اضافے کے بعد 5138 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔