ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

سونے کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافہ جاری؛ فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟

24 فروری, 2026 12:19

عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا اور چاندی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے اضافہ ہوا ہے۔ اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح 10 گرام 24 کیرٹ سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 10 گرام سونا 2 ہزار 915 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 192 روپے بڑھکر 9286روپے ہو گئی۔

دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا پانچ ہزار ڈالر سے اوپر مستحکم ہے، جہاں فی اونس سونا34 ڈالر مہنگا ہوکر 5172 ڈالر کا ہوگیا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔