ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

بڑی خوشخبری!!! نوجوان حاصل کریں ماہانہ 70،000 ہزار روپے مگر کیسے؛ جانیے مکمل طریقہ کار

28 فروری, 2026 10:11

پنجاب حکومت نے نوجوانوں کے لیے خوشخبری سنادی ہے کہ زرعی شعبے میں کام کرنے والے انٹرنز کو ماہانہ 70,000 روپے وظیفے کے طور پر دیے جائیں گے۔ یہ اعلان صوبائی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ہائی لیول میٹنگ میں کیا گیا۔ میٹنگ میں زرعی ترقی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔

میٹنگ میں زرعی مشن کے تحت جدید کاشتکاری، ہائیڈروپونک فارمنگ اور زرعی برآمدات کو فروغ دینے کے منصوبے بھی زیر بحث آئے۔ حکومت نے “اپنا کھیت، اپنا روزگار” پروگرام کے تحت نوجوان کسانوں کی تربیت اور انٹرنز کی شمولیت کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے حکومت نے ماہانہ 70,000 روپے کی مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

مزید برآں، میٹنگ میں 10,000 ڈیزل ٹوب ویل پر سولر سسٹمز نصب کرنے، 28,000 سپر سیڈز کی تقسیم اور 6,500 جدید زرعی آلات فراہم کرنے کے منصوبے بھی شامل کیے گئے۔ وزیر اعلیٰ نے کم ہارس پاور ٹریکٹرز کے لیے سبسڈی 5 لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ روپے اور ہائی ہارس پاور ٹریکٹرز کے لیے 15 لاکھ روپے کی سبسڈی منظور کی۔

پنجاب میں زرعی ترقی کے دیگر اقدامات کے تحت 400 منی ڈیم مکمل ہو چکے ہیں جبکہ کسان کارڈ اسکیم میں 98 فیصد وصولی کی شرح حاصل کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے نوجوان مستقبل کے رہنما ہیں جو زرعی انقلاب کی قیادت کریں گے اور ملک کی زرعی پیداوار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

یہ اقدامات نوجوانوں کے لیے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا کریں گے بلکہ انہیں جدید زرعی ٹیکنالوجی اور کاروباری مہارتوں سے بھی آراستہ کریں گے۔ حکومت کا مقصد ہے کہ پنجاب میں زرعی شعبے میں جدت اور نوجوانوں کی شمولیت کو فروغ دیا جائے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔