پیر، 2-مارچ،2026
پیر 1447/09/13هـ (02-03-2026م)

مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال؛ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

02 مارچ, 2026 14:07

عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا اور چاندی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 13 ہزار 300 روپے اضافہ ہوا ہے۔ اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 63 ہزار 862 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح 10 گرام 24 کیرٹ سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 10 گرام سونا 11 ہزار 402 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 83 ہزار 420 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اس کے علاوہ 188 روپے اضافے سے فی تولہ چاندی کی قیمت 10 ہزار50 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 133 ڈالر فی اونس مہنگا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں سونا 5411 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔