ہفتہ، 7-مارچ،2026
جمعہ 1447/09/17هـ (06-03-2026م)

بچوں کی موجیں، چھٹیاں ہی چھٹیاں!!! تعلیمی اداروں میں لمبی چھٹیوں کا اعلان

06 مارچ, 2026 14:13

وفاقی حکومت نے سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق وفاق کے زیر انتظام تمام تعلیمی ادارے 24 مارچ سے 27 مارچ تک بند رہیں گے۔ تعطیلات کے بعد تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ 30 مارچ سے شروع ہوں گی، اس دوران طلبہ اور اساتذہ کو 6 روز کی چھٹیاں ملیں گی۔

حکام کے مطابق اس مرتبہ موسم بہار کی چھٹیوں کو عیدالفطر کی ممکنہ تعطیلات کے ساتھ ملا دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد طلبہ اور اساتذہ کو مسلسل چھٹیوں کی سہولت دینا ہے۔ اسی وجہ سے تعلیمی اداروں کے شیڈول کو عید کے متوقع دنوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے چاند کے بارے میں اپنی پیشگوئی جاری کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نیا چاند 19 مارچ کی صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا۔ تاہم اس دن چاند کی عمر بہت کم ہوگی۔ اندازے کے مطابق اس وقت چاند کی عمر تقریباً 12 سے 13 گھنٹے ہوگی۔ ماہرین کے مطابق اتنی کم عمر کا چاند عام طور پر نظر نہیں آتا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی واضح رویت کے لیے اس کی عمر کم از کم 18 سے 20 گھنٹے ہونا ضروری ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے 19 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگلے دن یعنی 20 مارچ کی شام چاند دیکھے جانے کی توقع ہے۔

اگر 20 مارچ کو چاند نظر آ گیا تو پاکستان میں عیدالفطر 21 مارچ 2026 بروز ہفتہ منائی جا سکتی ہے۔ تاہم عیدالفطر کی تاریخ کا حتمی اعلان ہمیشہ کی طرح مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔ کمیٹی مختلف شہروں سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد سرکاری اعلان جاری کرے گی۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔