ہفتہ، 7-مارچ،2026
ہفتہ 1447/09/18هـ (07-03-2026م)

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا

07 مارچ, 2026 14:02

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل 130 روپے 8 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔

مٹی کے تیل کی نئی قیمت 318 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی، لائٹ ڈیزل 67 روپے 82 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 235 روپے ایک پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

 مٹی کے تیل پر 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد ہے، حکومت نے پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 20 روپے97 پیسے فی لیٹر بڑھا دی، پیٹرول پر لیوی 84 روپے 40 پیسے سے بڑھا کر 105 روپے 37 پیسے کردی گئی۔

پیٹرول پر عوام سے ٹیکسز مارجنز کی شرح 130 روپے 23 پیسے فی لیٹر وصول کی جارہی ہے، ڈیزل پر78روپے8پیسے فی لیٹر ٹیکسز مارجن وصول کیے جارہے ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔