عید الفطر کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

When Will Eid al-Fitr Be? Possible Date Revealed
خلیجی ممالک میں عید الفطر کے حوالے سے العجیری سائنٹیفک سینٹر نے اپنی تازہ پیشگوئی جاری کر دی ہے۔
العجیری سائنٹیفک سینٹر کے مطابق فلکیاتی حساب کتاب کے مطابق بدھ، 18 مارچ 2026 (29 رمضان المبارک) کی شام کو ماہ شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ سینٹر نے بتایا کہ اس دن کویت اور دیگر ممالک میں چاند غروب آفتاب سے پہلے ہی ڈوب جائے گا، جس کی وجہ سے رویتِ ہلال ممکن نہیں ہوگی۔
سینٹر کے مطابق نئے چاند کی پیدائش جمعرات، 19 مارچ کو کویتی وقت کے مطابق صبح تقریباً 4:23 بجے ہوگی۔ چونکہ یہ وقت رویت کے دن کے غروب آفتاب کے بعد ہے، اس لیے پہلی رات چاند دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔
ان نتائج کی بنیاد پر امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رمضان المبارک کے 30 دن مکمل ہوں گے۔ جمعرات، 19 مارچ غالباً رمضان کا آخری دن ہوگا، اور جمعہ، 20 مارچ 2026 کو عید الفطر منانے کا قوی امکان ہے۔
العجیری سائنٹیفک سینٹر نے زور دیا کہ ہجری مہینوں کی ابتدا اور عید کا باضابطہ اعلان صرف مجاز حکام کریں گے، جو شرعی رویت کے طریقہ کار کے مطابق فیصلے کریں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












