منگل، 10-مارچ،2026
منگل 1447/09/21هـ (10-03-2026م)

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ایک اور ہنگامی فیصلہ

10 مارچ, 2026 07:58

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت کو روکنے کے لیے اہم اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اس مقصد کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی چین کی سخت نگرانی کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اب پیٹرولیم مصنوعات کی نقل و حمل اور فراہمی کو جدید ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی نگرانی میں ایک ایسا نظام متعارف کروایا جا رہا ہے جس کے تحت تیل کی درآمد سے لے کر پیٹرول پمپس تک پہنچنے کے تمام مراحل کو ڈیجیٹل طریقے سے ٹریک کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ کہیں بھی پیٹرول یا ڈیزل کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی نہ ہو اور مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا نہ کی جا سکے۔

وفاقی حکومت نے اس حوالے سے تمام صوبائی حکومتوں کو بھی ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ صرف رجسٹرڈ پیٹرول پمپس کو ہی پیٹرول اور ڈیزل فراہم کیا جائے گا۔ اگر کسی غیر رجسٹرڈ جگہ یا غیر قانونی اسٹور کو تیل فراہم کیا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

نئے نظام کے تحت آئل ڈپو سے نکلنے والے تیل کی مقدار اور اس کی فروخت کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے گا۔ اس ڈیٹا کی نگرانی متعلقہ ادارے کریں گے۔ اس میں وزارت توانائی، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ایف بی آر بھی شامل ہوں گے۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف ذخیرہ اندوزی پر قابو پایا جا سکے گا بلکہ تیل کی سپلائی کو بھی زیادہ شفاف بنایا جا سکے گا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔