منگل، 17-مارچ،2026
منگل 1447/09/28هـ (17-03-2026م)

عید سے قبل نئے نوٹوں سے متعلق بڑی خبر آگئی

17 مارچ, 2026 09:04

عید الفطر کے قریب آتے ہی ملک کے مختلف شہروں کی مارکیٹوں میں نئے کرنسی نوٹوں کی خرید و فروخت میں تیزی آ گئی ہے۔

خاص طور پر چھوٹے نوٹوں کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ دکاندار اس موقع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ کئی مقامات پر نئے نوٹ اصل قیمت سے زیادہ داموں پر فروخت کیے جا رہے ہیں۔ راجہ بازار، صدر اور کمرشل مارکیٹ جیسے علاقوں میں نئے نوٹوں کے اسٹالز قائم ہو گئے ہیں۔

 کچھ دکان دار اور ریڑھی بان بنڈل کی صورت میں کرنسی نوٹ بیچ رہے ہیں۔ عید کے موقع پر لوگ عیدی دینے کے لیے نئے نوٹ خریدتے ہیں۔ اسی وجہ سے طلب بڑھ جاتی ہے۔ اس بڑھتی ہوئی طلب کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 10 روپے کے نئے نوٹوں کا ایک بنڈل، جس کی مجموعی مالیت 1,000 روپے ہوتی ہے، 1,500 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح پرانے 10 روپے کے نوٹوں کا بنڈل 1,300 روپے تک میں دستیاب ہے۔ 20 روپے کے نوٹوں کا بنڈل، جس کی اصل قیمت 2,000 روپے ہے، بعض جگہوں پر 2,600 روپے میں بیچا جا رہا ہے۔ اس طرح خریداروں سے اضافی رقم وصول کی جا رہی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔