متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی خبردار

Pakistanis in UAE warned
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون کے ممکنہ خطرات کے بعد حکام نے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا، تاہم بعد ازاں مقامی رہائشیوں اور وزیٹرز کو صورتحال محفوظ ہونے کا یقین دلایا گیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزارت دفاع نے بتایا کہ یو اے ای کے فضائی دفاعی نظام نے ممکنہ خطرات کو بروقت نشانہ بنایا اور ناکارہ بنایا۔ اس کے بعد ملک بھر میں موبائل الرٹس اور حفاظتی ہدایات جاری کی گئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ تازہ اپ ڈیٹ میں حکام نے خاص طور پر پاکستانی شہریوں اور اردو بولنے اور سمجھنے والے افراد کے لیے حفاظتی ایس او پیز (SOPs) اردو زبان میں جاری کی ہیں۔ شہری محفوظ مقامات پر رہیں، صرف مستند سرکاری ذرائع پر بھروسہ کریں اور مزید ہدایات تک احتیاطی تدابیر جاری رکھیں۔
یہ اقدام اس بات کی یقین دہانی کروانے کے لیے کیا گیا کہ تمام شہری صورتحال سے آگاہ رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں محفوظ رہ سکیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










